کشمیر کا تنازعہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے، سردارتنویر الیاس

24  اکتوبر‬‮  2022

سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردارتنویر الیاس خان نے آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر دارلحکومت مظفرآباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقدہ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کا 75 واں یوم تاسیس ہمارے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1947 میں ہمارے اسلاف اور مجاہدین نے بے سروسامانی کے عالم میں یہ خطہ آزاد کروایا اور میں آج کے دن آزاد کشمیر کے عوام سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو بدلا ہوا آزاد کشمیر دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ ہندوستان شاید مسلمانوں کی تاریخ سے واقف نہیں ہے، طاقت کے بل بوتے پر کشمیریوں کی تحریک کو نہیں دبایا جا سکتا، مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو پھر ہمارے پاس اختیار ہے کہ کوئی دوسرا راستہ اختیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکی حکومت پوری ریاست کی نمائندہ حکومت ہے، بیس کیمپ کی حکومت اور عوام اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی اس دن ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھی ہندوستانی تسلط سے آزاد ہوگا، دنیا یاد رکھے کہ کشمیر کا تنازعہ زمین کے ٹکڑے کا نہیں بلکہ ڈیڑھ کروڑ انسانی زندگیوں کا مسئلہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved