اتحادی حکومت کی بڑی وکٹ گر گئی

24  اکتوبر‬‮  2022

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اعظم نذیر تارڑ ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہوئے۔ انہوں نے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائے گئے استعفے میں کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیر قانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مستعفی ہونے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں شرکا کے ایک مختصر گروہ کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف نعرے بازی پر دکھ اور افسوس ہوا ہے،جذباتی نعرہ بازی کرنے والے حکومتی اقدامات اور اداروں کی کوششوں اور قربانیوں کو بھی بھول گئے،ہم سب ایک مضبوط پاکستان کے خواہاں ہیں۔

 اس ٹوئٹ کے تھوڑی ہی دیر بعد اعظم نذیر تارڑ نے استعفیٰ دے دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved