ارشد شریف کی تدفین جمعرات کو ہو گی، اہلخانہ

24  اکتوبر‬‮  2022

کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کی تدفین کب کی جائے گی اس حوالے سے اہلخانہ نے بتادیا۔

ایک بیان میں ارشد شریف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔

ارشد شریف کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔

دوسری جانب ارشد شریف کا کینیا میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، سفارتی ذرائع نے نیروبی میں ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کا عمل مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔

یاد رہے کہ سینئے صحافی ارشد شریف کو کینیا کے شہر نیروبی میں گولی مار کر شہید کر دیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved