ارشد شریف کے قتل پر امریکہ کا ردعمل سامنے آ گیا

25  اکتوبر‬‮  2022

امریکا نے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پاکستان کے سینیئر صحافی اور نامور اینکر ارشد شریف کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کینیا کی حکومت سے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں اور کہا کہ پاکستانی حکام اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنانے کے اقدامات کریں۔

نیڈ پرائس کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کا تحقیقاتی کام پوری دنیا کے سامنے تھا، معلوم ہے دنیا میں کہاں کہاں صحافیوں کی آواز کو دبانے کی کوشش ہوتی ہے۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ ارشد شریف کی دبئی میں امریکی ویزے کی درخواست مسترد کیوں کی گئی؟ کیا خطرات کا سامنا کرنے والے صحافیوں کیلیے کوئی خصوصی تعاون کیا جاتا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ ایسے صحافیوں اور افراد کیلئے امریکہ کا خصوصی پروگرام موجود ہے۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ کیا امریکا میں پاکستانی صحافی محفوظ ہیں؟

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا صحافیوں کو تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کا حق فراہم کرتا ہے، صحافیوں کے حقوق معاشرے کا اہم حصہ ہونا چاہیے، کوئی بھی ان حقوق کا احترام نہیں کرے گا تو امریکہ اس پر بات کرے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved