احسن بھون نے وزیر قانون کے استعفے کی وجہ بتا دی

25  اکتوبر‬‮  2022

سپریم کورٹ بارکے صدر احسن بھون نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  کے استعفے کی وجہ بتا دی ہے۔

ایک بیان میں احسن بھون نے کہا کہ  اعظم نذیر تارڑ اصولوں پر کھڑے تھے اور انہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی، سپریم کورٹ میں جج کی تعیناتی میں حکومتی مینڈیٹ کو فوقیت دی کیونکہ وہ کہتے تھے کہ حکومت کو دھوکا نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ کے استعفے سے متعلق سنیارٹی سے ہٹ کر ووٹ دینا ان کے استعفے کی وجہ بنا۔

واضح رہے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا۔

صدر مملکت کو بھجوائے گئے استعفے میں انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں بطور وزیرقانون خدمات سرانجام دے رہے تھے مگر اب وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر بطور وزیر اپنی خدمات سرانجام نہیں دے سکتے اس لیے وہ اپنی وزارت سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved