معروف انٹرٹینر نعمان خان جنس تبدیل کروا کے نائزہ خان بن گئے

25  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان کے معروف انٹرٹینر نعمان خان دی لیجنڈ جنس تبدیل کروا کر نائرہ خان بن گئے ہیں۔

گزشتہ دنوں جنس تبدیل کروا کر لڑکے سے لڑکی بن جانے والے نعمان خان دی لیجنڈ نے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیا۔

اس انٹرویو کے دوران نعمان خان دی لیجنڈ کو لڑکی کے روپ میں پہچاننا شائقین کیلئے خاصا مشکل رہا۔

نعمان خان دی لیجنڈ نائرہ خان کے روپ میں اپنی ماضی کی شخصیت سے بالکل منفرد نظر آئے۔

نائرہ خان کا اپنے اس فیصلے سے متعلق کہنا ہے کہ ان کا ماضی، نعمان خان دی لیجنڈ بھی ایک شخصیت تھی اور نائرہ خان بھی ایک شخصیت ہے مگر نائرہ خان نعمان خان دی لیجنڈ سے زیادہ اچھی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved