کینیا کے میڈیا نے ارشد شریف کے قتل پر سوال اٹھا دئیے

25  اکتوبر‬‮  2022

کینیا کے مقامی میڈیا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھا دئیےہیں۔

تفصیلات کے مطابق کینیا کے مقامی میڈیا نے سوال اٹھایا کہ کیا کینیا پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی روکنے کی کوشش کی؟

کیا کار سواروں نے پولیس کا کوئی حکم ماننے سے انکارکیا؟

اگرکارسواروں نے پولیس پرفائرنگ نہیں کی تو پولیس نے نشانہ کیوں بنایا؟

میڈیا نے سوال اٹھایا کہ گاڑی میں سوار افراد پر فائرنگ کی بجائے ٹائروں کو ناکارہ کیوں نہ بنایا گیا؟

پولیس نے فائرنگ میں ڈرائیورکی بجائے مسافرکوکیوں نشانہ بنایا؟

اگر پولیس کو گاڑی میں مغوی بچے کی موجودگی کا شبہ تھا تو پھر پولیس نے فائر کیوں کھولا

کے ڈی جی 200 ایم اور کے ڈی جے 700 ایف میں نمبر پلیٹ والی گاڑی میں پولیس کنفیوز کیسے ہو گئی؟

چوری کی گئی گاڑی کا ماڈل اوررنگ کیا تھا؟

کینین میڈیا رپورٹس میں شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شاید پولیس کا نشانہ ارشد شریف ہی تھے۔

یاد رہےکہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا، پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved