پشین میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

25  اکتوبر‬‮  2022

بلوچستان میں مہم کے دوسرے روز پولیو ٹیم پر فائرنگ  سے حفاظت پر مامور پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل انسداد پولیو کی مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور افراد کی حفاظت انجام دے رہا تھا کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

مقتول اہل کار محمد ہاشم کلی تراٹہ میں پولیو ٹیم کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود تھا۔ فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جب کہ شواہد جمع کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved