پنجاب میں نیا بلدیاتی قانون نافذ کر دیا گیا

25  اکتوبر‬‮  2022

پنجاب بھر میں نیا بلدیاتی قانون باقاعدہ لاگو کر دیا گیا جس کے نفاذ کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بلدیاتی اداروں کے نئے ایڈمنسٹریٹرز بھی تعینات کر دئیے گئے ہیں۔ مری اپ گریڈ ہوکر دوبارہ میونسپل کارپوریشن بن گئی۔

پنجاب بھر کی 25 ضلع کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹرز ڈپٹی کمشنر تعینات کر دئیے گئے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے نئے ایڈمنسٹریٹر کمشنر ثاقب منان مقرر کر دئیے گئے جبکہ میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو مقرر کر دئیے گئے۔

میونسپل کارپوریشن مری کے ایڈمنسٹریٹر ایڈیشنل کمشنر ریونیو ہوں گے جبکہ میونسپل کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنرز مقرر کر دئیے گئے۔

پنجاب بھر کی تمام 6 ہزار یونین کونسلوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل بلدیات مقرر کر دئیے گئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved