عمران خان الیکشن لڑ سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ

25  اکتوبر‬‮  2022

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے باوجود عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لےسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے قانونی ونگ نے کیس کا جائزہ لینے کے بعد عمران خان کو ضمنی الیکشن کیلئے اہل قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کرم کے ریجنل الیکشن کمشنر کو آگاہ بھی کر دیا گیا۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے نااہلی فیصلے کی روشنی میں این اے 45 کرم ضمنی الیکشن کے پیش نظر قانونی رائے مانگی تھی۔

لاء ونگ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آرٹیکل 63 ون پی کی روشنی میں صرف ڈی سیٹ ہوئے۔ فیصلے کی روشنی میں عمران خان ضمنی انتخاب میں حصہ لے سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان کو نئے الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان جس سیٹ پر تھے صرف اُس سے نااہل ہوئے ہیں، فیصلہ عمران خان کو نئے الیکشن لڑنے سے نہیں روکتا، عمران خان کُرم کے ضمنی الیکشن کیلئے بھی نااہل نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved