آٹھویں جماعت تک تمام امتحانات آن لائن ہوں گے، وزیر تعلیم پنجاب کا اعلان

25  اکتوبر‬‮  2022

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام امتحانات آن لائن ہوں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے لاہور میں امتحانات سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نقل ختم کرنے کے لیے جدید امتحانی سسٹم بنادیا ہے۔‘تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہم کمپیوٹر سسٹم مفت فراہم کرینگے’انہوں نے کہا کہ رٹا سسٹم ختم کرنے کے لیے ایم سی کیو امتحانات بنیں گے، تمام پرائیوٹ اسکولز کو ہم کمپیوٹر سسٹم مفت فراہم کریں گے۔مراد راس نے کہا کہ تمام امتحانات کیو آر کوڈ سے منسلک ہوں گے، اسکولز میں تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے یہ قدم اٹھایا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سنٹرلائزڈ امتحانی سسٹم سے اساتذہ کی قابلیت کا بھی پتا لگے گا، ہم نے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کو آن لائن کردیا ہے۔

‘نویں دسویں کے سیلیبس کو سیلابی صورتحال پر کم کردینگے’

انکا کہنا ہے کہ پندرہ ہزار سے زائد اساتذہ کی ریٹائرمنٹ آن لائن نظام کے ذریعے ہوئی ہے، ریٹائرمنٹ کے لیے سرکاری ملازمین کو مختلف محکموں میں رشوت دینا پڑتی تھی، اب ریٹائرمنٹ سرٹیفکیٹ آن لائن، رقم بینک میں ٹرانسفر ہوجائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved