صدر مملکت کی ارشد شریف کی رہائشگاہ آمد، اہلخانہ کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

25  اکتوبر‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد میں شہید ارشد شریف کی رہائشگاہ پہنچے اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

 صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےمرحوم صحافی ارشد شریف کی مغفرت اور سوگواروں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔عارف علوی سے ارشد شریف کی والدہ، اہلیہ اور بیٹی نے تمام واقعات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔صدر مملکت نے یقین دہانی کروائی کہ تمام معاملات کی شفاف تحقیقات ہوں گی یقین ہے کہ جوڈیشل کمیشن ہر زاویے سے تحقیقات کرے گا۔
واضح رہےکہ ارشد شریف کو اتوار کی رات نیروبی مگاڈی ہائی وے پر شناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا تھا، پولیس نے ارشد شریف کی ہلاکت کوشناختی غلطی کا نتیجہ قرار دیا تھا۔یاد رہے کہ کینیا کے مقامی میڈیا نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر سوالات اٹھادیے۔

مقامی میڈیا نے سوال اٹھایا کہ کیا کینیا پولیس نے ارشد شریف کی گاڑی روکنے کی کوشش کی؟کیا کار سواروں نے حکم ماننے سے انکارکیا؟ اگرکارسواروں نے پولیس پرفائرنگ نہیں کی تو پولیس نے نشانہ کیوں بنایا؟

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved