حماد اظہر کا کارکنان کے نام اہم پیغام

25  اکتوبر‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام کارکنان ہنگامی بنیادوں پر لانگ مارچ کی تیاریاں شروع کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں حماد اظہر نے کہا کہ وقت کم ہے لیکن وقت انقلاب کا ہے، تمام کارکنان ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کریں، یہ حقیقی آزادی کی آخری کال ہے اور اس بار تاریخ رقم ہو گی۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ، مزدور، تاجر، کسان، امیر اور غریب، یہ کال سب کے لئے ہے۔ آپ سب کو آپ کا وطن بلا رہا ہے، اس ملک کو عوام کے حوالے کرنا ہے، آزاد کرنا ہے تو اس لیے باہر نکلو۔

انہوں نے مزید کہا کہ 28 اکتوبر بروز جمعہ ساری دنیا ایک زندہ قوم کا شاندار نظارہ دیکھے گی۔
واضح رہے کہ عمران خان نے جمعے کو لاہور سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved