عمران خان کے لانگ مارچ کے اعلان پرحکومتی ردعمل

25  اکتوبر‬‮  2022

عمران خان نے جمعہ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو حکومت کا ردعمل بھی آگیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ چوری سے این آراو لینے کیلئے لانگ مارچ کیا جارہا ہے۔ عابد شیرعلی نے ٹویٹ میں لکھا کہ لانگ مارچ سے آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا، سرٹیفائیڈ چور کیلئے کوئی رعایت نہیں۔

دوسری جانب سماء سے گفتگو میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سیاسی تماشہ لگانا ہے تو لگالیں مگر اسلام آباد بند کرنے کی کوشش ہوئی تو روکاجائے گا۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دن کے بجائے ایک سال آکر بیٹھیں، عمران خان100لانگ مارچ کریں، اسلام آباد آئیں سیکیورٹی بھی دیں گے مگر امن وامان کی صورتحال پیدانہیں ہونی چاہیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved