سندھ کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

25  اکتوبر‬‮  2022

کراچی: سہون سمیت سندھ کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے کئی شہروں میں 10:29 منٹ پر کہی ہلکے تو کہی تیز زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سندھ کے ضلع سہون اور بھان سعید آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلے کی شدت محسوس کرتے ہوئے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے جب کہ شہریوں میں شدید خوف پھیل گیا۔

واضح رہے کہ 17 اکتوبر کو بلوچستان کے ڈسٹرکٹ واشک و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 3.5ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کا مرکز واشک سے 65 کلو میٹر مشرق میں تھا جب کہ خضدار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے جس کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved