ہمارا احتجاج پرامن اور ہمارا نصب العین حقیقی آزادی کا حصول ہے، شاہ محمود قریشی

25  اکتوبر‬‮  2022

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمارا احتجاج پرامن اور ہمارا نصب العین حقیقی آزادی کا حصول ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جمعہ 28 اکتوبر کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانی قافلہ چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن اور ہمارا نصب العین حقیقی آزادی کا حصول ہے، ہر محبِ وطن پاکستانی اس مارچ کا حصہ بنے کیونکہ یہ اس ملک کے مستقبل کا سوال ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جمعہ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا اور کہا کہ لانگ مارچ کا آغاز لاہور سے ہوگا، لانگ مارچ کا آغاز لاہور کے لبرٹی چوک سے ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج ہمیں کہا جارہا ہے ملک مشکل میں ہے اس لیے احتجاج نہ کریں، مگر ملک کے حالات اور صورت حال ایسی ہے کہ اب عوام کا مطالبہ یہی ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف نکلا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved