عمران خان کا لانگ مارچ تک قیام کہاں کریں گے؟

25  اکتوبر‬‮  2022

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ تک پنجاب میں قیام کریں گے۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان جمعے تک پنجاب میں عوامی رابطہ مہم چلائیں گے، لانگ مارچ کی تیاریوں کو لاہور سے مانیٹر کریں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کل لاہور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جب کہ کل دوپہر کو سیالکوٹ میں بھی عوامی رابطہ مہم چلائیں گے۔
پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پنجاب کی لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی فائنل ہو گئی ہے، ہر ضلع سے چھ ہزار کارکنان کو لانگ مارچ میں لانے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

مسرت جمشید چیمہ کے مطابق کھانے پینے کے انتظامات کو مکمل کرنے کا ٹاسک بھی ضلعی تنظیموں کو دیا گیا ہے جب کہ مرکزی رہنما، ارکان اسمبلی اور متعلقہ تنظیمیں قافلے کی قیادت کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔
اس حوالے سے مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ تمام قافلوں کو لبرٹی چوک لاہورپہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کل لانگ مارچ کے حوالے سے مزید اہم فیصلے کریں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved