ٹی 20 ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست

25  اکتوبر‬‮  2022

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ ون کے میچ میں میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے مارکس سٹوئنس کے لاٹھی چارج کی بدولت سری لنکا کو 7 وکٹ سے شکست دے کر پہلی فتح سمیٹ لی۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں میگا ایونٹ کا 19 واں میچ کینگروز اور آئی لینڈرز کے مابین کھیلا گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 157 رنز بنائے، پاتھم نسانکا نے سب سے زیادہ 2 چوکوں کی مدد سے 45 گیندوں پر 40 رنز کی اننگز کھیلی، چاریتھ اسالنکا نے 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 25 گیندوں پر 38 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، دھننجایا ڈی سلوا 26 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوش ہیزل ووڈ، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر اور گلین میکسویل نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی۔

مارکس سٹوئنس کی جارحانہ اننگز کی بدولت میزبان ٹیم نے 16 اعشاریہ 3 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 158 رنز بنائے، ڈیوڈ وارنر 11، مچل مارش 18 اور گلین میکسویل نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان ایرون فنچ نے 31 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

آل راؤنڈر مارکس سٹوئنس نے 6 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے صرف 18 گیندوں پر 59 رنز کی دھواں دار ناقابل شکست اننگز کھیلی، ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی میگا ایونٹ میں یہ پہلی کامیابی ہے جبکہ انہیں پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved