عمران خان کا آصف زرداری کو چیلنج، پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آ گیا

26  اکتوبر‬‮  2022

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی عمران خان کے چیلنج کودل کی گہرائیوں سےقبول کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس بار پہلے سے زیادہ بھاری اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو سندھ کی عوام نے تاریخی شکست دی ، آئندہ بھی پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست دیں گے۔

پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا کہ سندھ میں آصف زرداری کے جیالے نے ضمنی انتخابات میں عمران کو اوقات یاد دلائی، ملتان میں جیالے نے انہیں دھول چٹائی۔

انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب بارش اور سیلاب کے متاثرین میں 14 ارب روپے تقسیم کرو پھر مارچ کرو۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایوان وزیراعلیٰ پنجاب میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا تھا کہ میں آصف زرداری کو چیلنج کرتا ہوں وہ مجھے اب سندھ میں جیت کر دکھا دے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved