ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی، نماز جنازہ کب ہو گی؟

26  اکتوبر‬‮  2022

کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کی میت پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ارشد شریف کی میت نجی ایئرلائن کے ذریعے کینیا سے براستہ دوحا اور پھر اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچائی گئی جہاں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میت کو وصول کیا۔

میت وصولی کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ کے کارگو ٹرمینل پر ارشد شریف کے اہل خانہ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری، مراد سعید اور صحافی موجود تھے۔

 ارشد شریف کی نماز جنازہ جمعرات کو دوپہر 2 فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی جبکہ اسلام آباد ایچ الیون میں اُن کی تدفین کی جائے گی، متوفی کی والدہ کو چہرے کا دیدار کرانے کے بعد میت کو اسپتال منتقل کیا جائے گا جہاں قانونی کارروائی کے بعد اسے مردہ خانے میں رکھا جائے گا۔

ایئرپورٹ پر میت پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور وہاں موجود ہر شخص کی آنکھیں نم اور لہجہ غمزہ تھا، ارشد شریف کے اہل خانہ غم سے چور نظر آرہے تھے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ارشد شریف کی گاڑی پر کینیا کے شہر نیروبی کے ہائی وے پر پولیس نے غلط شناخت پر گولیاں برسا دی تھیں جس کے نتیجے میں دو گولیاں ان کے جسم میں پیوست ہوئیں اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved