لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد پولیس کی تیاری

26  اکتوبر‬‮  2022

وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے لیے 13086 افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے، دو ڈی آئی جی، 4 ایس ایس پی اور 11 ایس پی نگرانی کریں گے جبکہ 30 اے ایس پی اور ڈی ایس پی تعینات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مجموعی طور پر 4190 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔ اسکے علاوہ، 4265 ایف سی اور 3600 رینجرز جبکہ سندھ پولیس کے 1022 افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے 616 آنسو گیس گن اور 50050 شیل، 611 بارہ بور گن اور 36700 راؤنڈ فراہم کر دیے گئے جبکہ 2430 ماسک اور 374 گاڑیاں بھی پولیس کو فراہم کر دی گئیں، 17 پیپر بال گنز اور اور چار ہزار پیپر بال فراہم کر دیے گئے۔تمام پولیس افسران و اہلکاروں کو یقینی طور پر غیر مسلح ہونے کا حکم دے دیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved