ٹی20 ورلڈکپ میں زمبابوے کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی سپر فور مرحلے تک رسائی اگر مگر کا شکار ہوکر رہ گئی۔
قومی ٹیم کو سپر 4 مرحلے تک رسائی حاصل کرنے کیلئے اپنے بقیہ میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے جبکہ بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے اگلے میچز میں جیت کی صورت میں پاکستان کی راہ ہموار ہوگی۔
جس کے بعد قومی ٹیم کی امیدیں یہ ہوں گی کہ نیدرلینڈز زمبابوے اور بھارت بنگلا دیش کو ہرائے اور پھر پاکستان جنوبی افریقا کو شکست دے اور گروپ کے آخری میچ میں پاکستان بنگلہ دیش کو شکست دے جبکہ قومی ٹیم زمبابوے کے ہاتھوں بھارت کو اپ سیٹ نہ ہو یہ دعا بھی کرے۔
دوسری جانب پاکستان کی اگر مگر صورتحال کا سب سے بڑا انحصار بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ پر ہوگا، بھارت کی جیت کی صورت میں امیدیں برقرار رہیں گی تاہم شکست قومی ٹیم کی ورلڈکپ کمپین تقریباً ختم کردے گی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی سپر 4 مرحلے میں رسائی کیلئے جہاں شائقین کرکٹ کو دعاگو ہونا پڑے گا وہیں بھارت کی جیت کا بھی انتظار کرنا پڑے گا۔