ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے3 افراد انتقال کرگئے

14  دسمبر‬‮  2021

پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 839 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 250 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار543ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق  گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں36 ہزار 944کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved