ویرات کوہلی,روہت شرما دورہ جنوبی افریقا میں ایک ساتھ نہیں کھیلیں گے

14  دسمبر‬‮  2021

بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقا کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

ویرات فیملی کے ساتھ وقت گزارنے اور بیٹی کی سالگرہ کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے، ویرات کوہلی نے اپنے فیصلے سے بھارتی بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔روہت پیر کو ممبئی میں پریکٹس کے دوران زخمی ہو گئے، ان  کے ہاتھ پر چوٹ لگی ہے تاہم ان کے ون ڈے سیریز  تک فٹ رہنے کی امید ہے۔بی سی سی آئی نے روہت کے ٹیسٹ سیریز سے باہر ہونے کا اعلان کرتے ہوئے ان کی جگہ گجرات کے بلے  باز  پر یانک پنچال کو شامل کیا ہے۔

خیال رہے کہ روہت شرما کو حال ہی میں ویرات کوہلی کی جگہ ون ڈے ٹیم کا بھی کپتان بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ روہت شرما ہیم اسٹرینگ انجری کی وجہ سے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے دستیاب نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved