سلمان خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، سیکیورٹی بڑھا دی گئی

1  ‬‮نومبر‬‮  2022

گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گروہ کی جانب سے دھمکی دئیے جانے کے بعد بلآخر سپر اسٹار اداکار سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان اپنی حفاظت کے لیے ہتھیار کے لائسنس کیلئے درخواست دے چکے ہیں، تاہم اب انہیں خطرے میں تصور کرتے ہوئے ان کی سیکیورٹی بڑھا کر وائی پلس(+Y) کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وائی پلس سیکیورٹی بھارتی ارکان پارلیمنٹ کو اس وقت دی جاتی ہے جب اسے بھی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات لاحق ہوں۔

 بتایا جارہا ہے کہ ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے یہ اقدام سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث لارنس بشنوئی گروپ کے دھمکی آمیز خط کے بعد اٹھائے ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ سدھو موسے والا کے قتل کے صرف چند ہی روز بعد سلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔

مذکورہ خط سلیم خان کی سیکیورٹی ٹیم کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ کے قریب اس علاقے میں ملا تھا جہاں وہ صبح روزانہ چہل قدمی کے لیے جاتے ہیں۔

اسی تناظر میں سلمان خان کے والد نے ممبئی پولیس کو ہتھیار کا لائسنس جاری کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

تاہم اب مہاراشٹرا کے محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ لارنس بشنوئی گروپ کے اس دھمکی آمیز خط کے باعث سلمان خان کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ گزشہ ماہ نئی دہلی پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ سلمان خان کو قتل کرنے کے ارادے سے لارنس بشنوئی گروپ کے ممبران نے سلمان خان کے ممبئی میں فارم ہاؤس کے اسٹاف سے دوستیاں بڑھائیں اور سلمان کے آنے اور جانے کا وقت بھی معلوم کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved