ہمارے شوبز ستاروں کا ہیلو وین منانا افسوسناک ہے، نور بخاری

1  ‬‮نومبر‬‮  2022

 پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے غیر تہذیبی و ثقافتی تقریبات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو تشویش ناک قرار دیا ہے۔

انسٹاگرام پر اسٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے نور بخاری نے ہیلووین کو غیر تہذیبی و ثقافتی کہتے ہوئے اسے منانے والوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ جتنا پاکستانیوں نے ہیلووین کو منایا ہے، وہ کافی تشویشناک ہے۔ یہ ہماری تہذیب و ثقافت کا حصّہ بنتا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

ہیلووین پارٹی کی تقریب سے وائرل ہونے والی تصاویر میں یاور اقبال کو بشریٰ بی بی کے گیٹ اپ پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved