آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت نے بنگلادیش کو 5 رنز سے شکست دے دی۔
ایڈیلیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
بھارت کی اننگز:
بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیے، ویرات کوہلی نے 64 رنز کا ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔کپتان روہت شرما 2 اور کے ایل راہول 50، سوریا کمار یادیو 30، ہاردک پانڈیا 5، دنیش کارتک اور اکسر پٹیل 7، 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ کپتان شکیب الحسن 2 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔
گروپ 2 میں اس وقت بھارت اور بنگلادیش 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت رن ریٹ بہتر ہونے کی وجہ سے دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔