سینئیر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا کیسے پہنچے؟ اور وہاں کتنے دن گزارے؟
کینین حکام کا کہنا ہے کہ ارشد شریف دبئی سے ویزا لے کر آئے تھے، آن ارائیول ویزا نہیں لیا تھا، ارشد شریف کو وقار احمد نے اسپانسر کیا تھا۔کینین حکام کے مطابق ارشد شریف نیروبی میں ایک بلڈنگ کے ٹاپ فلور پر مقیم تھے، ارشد شریف نے کینیا کے ویزے کیلئے اسپانسر، ایڈریس اور ریٹرن ٹکٹ کی تفصیلات فراہم کی تھیں۔
نیروبی میں کینیڈا اور پاکستانی حکام نے ارشد شریف سے متعلق رابطہ کرنے پر تصدیق کردی۔ارشد شریف نے8 اگست کو دبئی سے کینیا کے ویزے کیلئے اپلائی کیا، وہ 20 اگست کو کینیا پہنچ گئے تھے، ارشد شریف نے نیروبی میں دو ماہ اور تین دن گزارے۔