وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل جیتنے پر شاباش دی ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جذبہ ،عزم اور نظم و ضبط،ناقابل یقین واپسی، ویل ڈن پاکستان ٹیم !
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ عظیم فتح پر بابر اعظم اور پوری ٹیم کو مبارک ہو۔
Congratulations to Babar Azam and the team for a great win.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 9, 2022