کترینہ کیف اور وکی کوشال شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آ گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل ہنی مون گزارنے کے بعد واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے، جہاں وہ پہلی بار ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آئے۔ ائیر پورٹ پر موجود میڈیا نمائندوں کے اصرار پر دونوں وہاں کچھ دیر رکے اور تصاویر بھی بنوائیں۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باعث پہلے 5 دسمبر کو ممبئی کی عدالت میں میرج ایکٹ 1954ء کے تحت ہی شادی کی تھی، جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، بعدازاں 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان کے نجی پیلس میں دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی۔
شادی کی تقریبات کو بہت محدود رکھا گیا تھا، جس میں صرف ان کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک تھے۔