کترینہ کیف اور وکی کوشال کا شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کا سامنا

14  دسمبر‬‮  2021

کترینہ کیف اور وکی کوشال شادی کے بعد پہلی بار میڈیا کے سامنے آ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ اور وکی کوشل ہنی مون گزارنے  کے بعد واپس ممبئی ائیرپورٹ پہنچے، جہاں وہ پہلی بار ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آئے۔ ائیر پورٹ پر موجود میڈیا نمائندوں کے اصرار پر دونوں وہاں کچھ دیر رکے اور تصاویر بھی بنوائیں۔

یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشال نے مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باعث پہلے 5 دسمبر کو ممبئی کی عدالت میں میرج ایکٹ 1954ء  کے تحت ہی  شادی کی تھی، جو کہ دو مختلف مذاہب کے لوگوں کی شادی کو قانونی تحفظ فراہم کرتا ہے، بعدازاں 9 دسمبر 2021ء کو راجستھان کے نجی پیلس میں دونوں نے ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی۔

شادی کی تقریبات کو بہت محدود رکھا گیا تھا، جس میں صرف ان کے قریبی دوست اور رشتے دار شریک تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved