پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے ایک اہم اعزاز چھین لیا۔
انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلش بیٹر ہیری بروک کو آؤٹ کرتے ہی شاداب پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔
شاداب 84 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 98 وکٹیں لے چکے ہیں، جو کسی بھی پاکستانی بولر کی ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔
اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان شاہد آفریدی کے پاس تھا، جنہوں نے 98 میچز میں 97 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
Elite bowler 🙌@76Shadabkhan is now Pakistan's leading wicket-taker in T20Is 🥇#WeHaveWeWill | #T20WorldCup | #PAKvENG pic.twitter.com/x1iuvJWdFO
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 13, 2022