اپوزیشن کا پٹرولیم مصنوعات میں اضافے پر قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

1  اکتوبر‬‮  2021

آج قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سخت احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، جس کے بعد اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

مسلم لیگ ن  کے خواجہ آصف نے دوران  خطاب  اسپیکر قومی اسمبلی کو مخاطب کرتےہوئے کہا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے، خدارا عوام پر رحم کریں۔جس کے بعد اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے احتجاجاً اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

احتجاج کے دوران اپوزیشن کے اراکین اسمبلی نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اٹھا رکھے تھے اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔اپوزیشن جماعتوں کے شدید احتجاج کی وجہ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved