پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیل گئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے فائنل میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ 80 ہزار سے زائد تماشائی موجود تھے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل کیلئے کل 80 ہزار 462 تماشائی اسٹیڈیم آئے، میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی اکثریت پاکستانی سپورٹرز کی تھی۔
واضح رہے کہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی مجموعی گنجائش 1 لاکھ 24 افراد کی ہے، جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان گروپ میچ میں 90 ہزار 293 تماشائی موجود تھے۔