پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے شاہین شاہ آفریدی کے ان فٹ ہونے کے معاملے پر کہا کہ اگر وہ ٹیم مینجمنٹ میں ہوتے تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر اس کا گھٹنہ سن کردیتے۔
اپنے بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کا ان فٹ ہونا ہمارا ٹرننگ پوائنٹ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں اگر ٹیم مینجمنٹ میں ہوتا تو شاہین آفریدی کو انجکشن لگا کر ان کا گھٹنہ سن کردیتا، پھر اسے کہتا کہ اوور سے پہلے ایک دو بال سائیڈ پر کرواکر دیکھیں کیسا محسوس کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں درد ہوتا تو چھوڑ دیتا اور کبھی ان سے بولنگ نہیں کرواتا، کیونکہ کسی کا کیریئر داؤ پر نہیں لگانا، خیر ہے ورلڈکپ آتے جاتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022ء کے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ عالمی چیمپئن بن گیا۔