منی لانڈرنگ کیس، جیکولین فرننڈس اور نورا فتحی نے کروڑوں روپے کے تحائف وصول کرنے کا اعتراف کر لیا

14  دسمبر‬‮  2021

بالی وُڈ کی اداکاراؤں جیکولین فرننڈس اور نورا فتیحی نے منی لانڈرنگ کیس کے زیر تفتیش ملزم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کرنےکا اعتراف کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سکیش چندر شیکھر سے تفتیش کے دوران بعض حقائق سامنے آنے پر بالی وڈ کی اداکاراؤں جیکولین فرننڈس اور نورا فتیحی کو بھی شامل کر لیا تھا، جس میں دونوں اداکاراؤں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے ملزم شیکھر سے کروڑوں کی مالیت کے قیمتی تحائف وصول کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کے خلاف تیار کی گئی چارج شیٹ میں یہ بتایا گیا ہے کہ مرکزی ملزم شیکھر کے ساتھ اس کی اہلیہ لینا ماریا پال سمیت 6 دیگر افراد نے بھی اس منی لانڈرنگ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

بھارتی ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے بھارت کے وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دفتری نمبر سے کال کرکے جیکولین فرننڈس سے دوستی کی تھی، جبکہ اداکارہ نورا فتیحی چیئریٹی ایونٹ میں ان کے ساتھ رابطے میں آئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش نورا فتیحی نے اعتراف کیا کہ چندر شیکھر نے اسے بی ایم ڈبلیو تحفے میں دی تھی، اور اس کے ساتھ ایک آئی فون بھی بھجوایا تھا۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرننڈس نے شیکھر سے ڈیڑھ لاکھ امریکی  ڈالرز قرض کے ساتھ دیگر قیمتی تحائف لینے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

چاج شیٹ کے مطابق جیکولین فرننڈس نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس نے سونے کی بالیاں اور ایک قیمتی ہار بھی ملزم سے تحفے میں وصول کیا تھا، اور اس کے علاوہ ان کے بیرون ملک سفر کیلئے پرائیوٹ جہازوں کا بندوبست اور بیرون ملک ہونے والے تمام اخراجات بھی شیکھر کی ذمہ داری تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved