واٹس ایپ نے ایک اکاؤنٹ متعدد ڈیوائسز میں استعمال کرنے کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا

15  ‬‮نومبر‬‮  2022

واٹس ایپ نے صارفین کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے ایک اکاؤنٹ متعدد ڈیوائسز میں استعمال کرنے کیلئے زبردست فیچر متعارف کرادیا ہے۔

واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے ایک فیچر کمپینن موڈ کو متعارف کرایا گیا ہے۔

یہ فیچر فی الحال واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن کے کچھ صارفین کو دستیاب ہے جس سے وہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت 4 ڈیوائسز میں استعمال کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو استعمال کرنا آسان ہے۔

صارف جب جب کسی نئے فون پر واٹس ایپ انسٹال کرے گا تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرنے پر اسے لنک اے ڈیوائس کا آپشن نظر آئے گا، جس پر کلک کرنے کے بعد کیو آر کوڈ سے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو ڈیوائس سے لنک کرنا ممکن ہوگا۔

اس فیچر پر کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جارہا ہے مگر اس وقت صرف ٹیبلیٹس کیلئے دستیاب تھا، مگر اب اس فیچر میں ایک سے زیادہ فونز کی سپورٹ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

اس ملٹی پل ڈیوائسز فیچر سے جس ڈیوائس پر بھی واٹس ایپ کو اوپن کیا جائے گا، میسجز اور فائلز کو دیکھنا ممکن ہوگا۔

چونکہ اب یہ فیچر بیٹا ورژن میں کچھ افراد کو دستیاب ہے تو امکان ہے کہ بہت جلد تمام صارفین کے لیے اسے متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved