ایلون مسک کا ٹوئٹر سے بڑا فیچر ختم کرنے کا اعلان

16  ‬‮نومبر‬‮  2022

 ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ کمپنی ٹوئٹ کے نیچے ڈیوائس کے نام کی موجودگی کو ختم کرنے جارہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹ کے نیچے آنے والے لیبل، جس سے واضح ہوتا ہے کہ آیا یہ ٹوئٹ آئی فون سے بھیجی گئی ہے یا اینڈرائیڈ فون سے کی گئی ہے، سے چھٹکارہ پا لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی بالآخر یہ معاملہ ختم کرنے جارہی ہے کہ کس ڈیوائس پر یہ ٹوئٹ لکھا گیا تھا۔ کوئی بھی یہ تک نہیں جانتا کہ کمپنی نے ایسا کیا کیوں تھا۔

دوسری جانب نائن ٹو فائیو کے ایڈیٹر ان چیف نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ کمپنی نے 2012ء میں یہ فیچر ختم کردیا تھا لیکن 2018ء میں دوبارہ شامل کرلیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved