دنیا بھر سے ختم ہونے والی مہلک بیماری پاکستان میں پھر پھیل گئی

18  ‬‮نومبر‬‮  2022

وزارت صحت نے اعتراف کیا ہے کہ خناق کی بیماری پورے ملک میں پھیل گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق  اب تک اس مرض سے 39 بچے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، خناق کے مرض میں مبتلا ہو کر اب تک سندھ بھر میں 23، خیبر پختونخوا میں 14 اور پنجاب میں 2 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے ٹیمیں سندھ اور خیبر پختونخوا روانہ کر دی ہیں۔ حکام کے مطابق ٹیموں کو کہا گیا ہے کہ خناق کے مشتبہ کیسز کے سیمپل لیب کنفرمیشن کیلئے این آئی ایچ بھیجیں۔

دوسری جانب ماہرین امراض اطفال کے مطابق خناق سے بچاؤ صرف حفاظتی ٹیکوں سے ہی ممکن ہے، صوبوں میں ویکسین کی کوریج کم ہے اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے بھی نہیں لگ پا رہے، خناق کی بیماری کے علاج کیلئے دوا بھی دستیاب نہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved