آئی ایس پی آر نے آزاد کشمیر میں دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ کے بھارتی الزامات مسترد کر دئیے

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

پاک فوج نے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی مسلح افواج کی فریب زدہ ذہنیت کا مظہر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کےمن گھڑت الزامات مستردکرتےہیں۔ بھارتی افسر کے الزامات کشمیریوں پرمظالم اور بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کےاستعمال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

بیان میں بھارتی فوجی افسر کے الزامات، دعوے اور غیرحقیقی عزائم کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی حامی ہے۔امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔فوج پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کوناکام بنانے کیلئے ہروقت تیار ہے۔ بھارتی فوج کشمیرمیں حق خودارادیت کوکچلنےمیں مصروف جب کہ پاک فوج خطےمیں امن کیلئے پرعزم ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج خطے کے امن کے مفاد میں سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے گریزکرے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved