لاہور ہائیکورٹ میں بابر اعظم کی درخواست پر سماعت

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کرکٹر بابراعظم نے اپنےخلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے وکلا کو آئندہ سماعت پر دلائل کیلئے طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔

بابراعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو چلینج کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے ہراساں کرنے کے معاملے پر بابراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved