آرمی چیف کی تعیناتی،ایوان صدر کب تک فیصلہ جاری کریں گے؟ فواد چوہدری کا بڑا بیان

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی سے عمران خان کی زمان پارک لاہور میں 45 منٹ تک ملاقات ہوئی۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ ملاقات کے بعد صدر عارف علوی واپس اسلام آباد روانہ ہوچکے ہیں، تمام معاملات آئین اور قانون کے مطابق ہوں گے، ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے ایوان صدر ساڑھے چھ سے 7 بجے کے دوران آفیشل ہینڈ آؤٹ جاری کرے گا اور یہ اعلان صدر عارف علوی اور عمران خان کی ملاقات کی روشنی میں ہی ہوگا۔
خیال رہے کہ حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ وزیراعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو نیا آرمی چیف اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے سمری صدر مملک کو بھیج دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved