پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر لینڈ کرنے کی اجازت سے متعلق،اسلام آباد انتظامیہ نے فیصلہ سنا دیا

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی ریلی کو مشروط اجازت دے دی، لیکن پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹرلینڈ کرنے کی اجازت نہیں دی۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پریڈ گراؤنڈ انتہائی حساس مقام ہے، پریڈ گراؤنڈ میں ہیلی پیڈ موجود ہی نہیں، 36 شرائط وضوابط کے ساتھ مخصوص روٹ سے ریلیوں کو راولپنڈی پہنچنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹی چیئرمین کی دستخط شدہ شرائط پر مبنی حلف نامہ کل تک ڈی سی آفس میں جمع کروایا جائے، حلف نامہ جمع نہ کروانے کی صورت میں اجازت نامہ منسوخ تصور کیا جائے گا۔

اسلام آباد انتظامیہ نے مختلف صوبوں سے آنے والوں کے لیے روٹ پلان جاری کردیا، جس کے مطابق مظاہرین طے شدہ روٹس پر ہی نقل و حرکت کر سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved