پنجاب اور امریکہ کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں، پرویز الٰہی

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اور امریکہ کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا کہ پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کی۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان سسٹر اسٹیٹ ریلیشن شپ معاہدے سے تجارتی، معاشی، کاروباری تعلقات میں اضافہ ہو گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب اور امریکی ریاست کیلیفورنیا کے مابین دوطرفہ سرمایہ کاری بڑھے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved