برازیلین صدر کی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

برازیل کی الیکشن اتھارٹی نے صدر جیئر بولسونارو کی انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر بولسونارو کی پارٹی اور ان کی اتحادی جماعتوں کو سرکاری فنڈز جاری نہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

برازیل میں انتخابی شکست کے بعد صدارتی عہدے سے برخواست ہونے والے جیئر بولسونارو نے ووٹنگ مشینوں میں خرابی کو شکست کی وجہ قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کوکالعدم قرار دینے کی درخواست کی تھی۔

جیئر بولسونارو نے الیکشن کمیشن میں  33 صفحات پر مشتمل درخواست دائر کی تھی  جس میں انہوں نے شکست کی ذمہ داری ووٹنگ مشینوں میں مبینہ خراب سافٹ ویئر پرعائد کی تھی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مشینوں میں خرابی کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان ہوا اور ضوابط پر عمل نہیں ہوا اس لیے نتائج پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved