جدہ میں طوفانی بارش، 2 افراد ہلاک، پروازیں منسوخ

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

سعودی عرب کے شہر جدہ میں تیز ہواؤں اور بارشوں سے دو افراد ہلاک ہوگئے، حکام نے تمام فلائٹس منسوخ کردیں۔

حکام کے مطابق مکہ جانے والی سڑکیں بھی بند کردی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیوز میں طوفانی بارش کے بعد سڑکوں پر جمع پانی دیکھا جاسکتا ہے جس میں گاڑیاں تیر رہی ہیں۔

شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ انتظامیہ نے بیان جاری کیا کہ موسمی صورتحال کی وجہ سے کچھ پروازیں معطل کی گئی ہیں۔

فجر سے قبل ہی حکام نے طوفانی موسم کے پیش نظر جدہ میں اسکول اور یونیورسٹیاں بند رکھنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس پورے ہفتے مزید بارشوں کا امکان ہے، جمعہ کی موسمی پیشگوئی کے مطابق دوپہر تک مزید طوفانی بارش ہوگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved