متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف

24  ‬‮نومبر‬‮  2022

متحدہ عرب امارات نے مسافروں کیلئے پاسپورٹ کے نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے نئے قوانین کے مطابق ایک نام پر مشتمل مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹ پر فرسٹ نیم اور سر نیم دونوں موجود ہونے چاہیئے۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات جانے والی ایئر لائنز نے بھی مسافروں کو اس پابندی سے آگاہ بھی کردیا ہے۔

پاسپورٹ پر ایک نام کے ساتھ سفر کرنے والے فوری طور پر مسافروں کو متحدہ عرب امارات کی حکومت ان باؤنڈ اور آؤٹ باؤنڈ پروازوں کے لیے قبول نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ یہ اقدام اس نئے اصول سے پہلے جاری کئے گئے ویزوں پر بھی لاگو ہوگا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved