سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام عام انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں تو حکومت کو بھی چاہیئے کہ فوری طور پر نئے انتخابات کا اعلان کرے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کو پتا ہے کہ وہ انتخابات نہیں جیت سکتے لیکن انتخابات کے بغیر سیاسی استحکام ناممکن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امیدہےاسٹیبلشمنٹ کی نئی قیادت 7 ماہ میں ج وہوا اسے ریورس کریگی جس سے فوج اورعوام کےدرمیان فاصلے ختم ہونگے اور ایسے اقدامات کرینگے جس سے ادارو ں کا وقار بلند ہو۔
انہوں نے بتایا ہے کہ حکومت نے ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد اب عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں ہی لینڈ کریگا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی 56 شرائط احمقانہ ہیں جس میں لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کی شرط ن لیگ نے اپنے جلسے کیلئے رکھی ہوگی کیونکہ ن لیگ کے جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کے بغیر بھی آواز پہنچ جاتی ہے۔