کامیڈی لیجنڈ عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ والد صاحب کی وصیت تھی کہ ان کی تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار میں کی جائے، مزید ان کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ کے وقت کے تعین کیلئے فیملی میں مشاورت کی جا رہی ہے، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد ان کی نمازجنازہ میں شرکت کے خوہشمند ہیں، والد صاحب کی میت پاکستان آتے ہی کوئی حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا۔
عمر شریف کے بیٹے کی اپیل پرسندھ حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کے مایہ ناز کامیڈین/اداکار عمر شریف کے انتقال کی خبر سے ہر شہری رنجیدہ ہے۔ پی پی پی کراچی نے عمر شریف کے انتقال کے سبب کل مورخہ 3 اکتوبر کو صوبے میں پانی کی قلت، مہنگائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والی احتجاجی ریلی ملتوی کردی ہے۔ اور مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق انکی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔
مرحوم عمر شریف کی خواہش کے مطابق انکی تدفین حضرت عبداللہ شاہ غازی قبرستان میں کرنے کے انتظامات سندھ حکومت کررہی ہے۔
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 2, 2021
دنیا کے مایہ ناز کامیڈین/اداکار عمر شریف کے انتقال کی خبر سے ہر شہری رنجیدہ ہے۔
پی پی پی کراچی نے عمر شریف کے انتقال کے سبب کل مورخہ 3 اکتوبر کو صوبے میں پانی کی قلت، مہنگائی، گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف ہونے والی احتجاجی ریلی ملتوی کردی ہے۔ pic.twitter.com/J1eBb6p8CN— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) October 2, 2021
عمر شریف کی اہلیہ زریں عمر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی وصیت پوری کرنے پر وہ اور ان کی فیملی سندھ حکومت کی شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر شریف بزرگان دین سے بہت لگاؤ تھا، اور وہ انکی بہت عزت اور احترام بھی کرتے تھے، عمر شریف کی نماز جنازہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مفتی تقی عثمانی صاحب سے بات کی ہے وہ ان کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے آج وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطے میں عمر شریف کے جسد خاکی کو 48 گھنٹوں میں وطن واپس لانے کی استدعا کی ہے، جس پر وزیر خارجہ نے ان کی میت جلد واپس لانے کیلئے وفاقی حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔