دنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات، عمران خان اور شاہ رخ خان نے بائیڈن کو پیچھے چھوڑ دیا

15  دسمبر‬‮  2021

سال 2021ء کے دوران دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مردو خواتین شخصیات کی فہرست جاری کر  دی گئی ہے، جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کو امریکی صدر بائیڈن کی نسبت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

برطانوی ریسرچ کمپنی یو گوو انٹرنیشنل نے ایک سروے رپورٹ کے نتائج کی صورت میں سال 2021ء میں سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے 20 مردوخواتین کی فہرست جاری کی ہے، جس کے مطابق مردوں کی فہرست میں دنیا بھر کے لوگ اب بھی  سابق امریکی صدرباراک اوبامہ کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔

مردوں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں دوسرا نمبر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس جبکہ تیسرا نمبر چینی صدر شی جن پنگ کا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی  آٹھویں جبکہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نویں نمبر پر ہیں۔

مردوں کی فہرست میں بھارتی سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر 12 ویں، بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان 14 ویں اور بالی وڈ کے بادشاہ امیتابھ بچن 15 ویں  نمبر پر ہیں۔

مردوں میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی شخصیات میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 17 ویں اور امریکی صدر جوبائیڈن 20 ویں یعنی کہ آخری نمبر پر ہیں۔

اگر دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین کی بات کی جائے تو اپنے شوہر کی طرح اس کیٹگری میں مشعل اوباما پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ دوسرے نمبر پر ہالی وڈ کی اداکرہ انجلینا جولی جبکہ تیسرے نمبر پر برطانیہ کی ملکہ کوئن الزبتھ دوم براجمان ہیں۔

خواتین کی فہرست میں ملالہ یوسفزئی 9 ویں جبکہ بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا 15 ویں نمبر سب سے زیادہ پسند کی جانے والی خواتین میں شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن کا اس فہرست میں آخری یعنی کہ 20 واں نمبر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved